Showing posts with label [] Urdu Version. Show all posts

Monday, February 17, 2014



ایک خطرناک اور جہنم میں لیجانے والا گناہ !
--------------------------------------------------
ذرا سی بات پر کسی پر لعنت کرنا ایک عام سی بات بن گئی ہے،
لعنت کا مطلب ہے : الطرد من الرحمة.... ترجمہ : اللہ کی رحمت سے دوری! 
خصوصاً فیس بک پر یہ بیماری عام ہے ، درج ذیل احادث کو پڑھ کر آپ کو اندازہ ہو گا کہ لعنت کرنا غلط کام ہے ، 
سبق سیکھئے اور آئندہ کیلئے توبہ بھی ، اللہ مالک الملک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے . آمین
کسی پر بلاوجہ لعنت کی جائے تو :
----------------------------------------
سیدہ ام درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ میں نے ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بندہ جب کسی چیز پر لعنت کرتا ہے تو وہ لعنت آسمان کی جانب پروان چڑھتی ہے اور آسمان کے دروازے اس پر بند کردئیے جاتے ہیں پھر وہ زمین کی جانب اترتی ہے تو اس کے لیے زمین کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں پھر دائیں بائیں جگہ پکڑتی ہے جب کہیں کوئی گھسنے کی جگہ نہیں ملتی تو جس پر لعنت کی گئی ہے اس کی طرف جاتی ہے اگر وہ اس لعنت کا حقدار ہو ورنہ کہنے والے کی طرف لوٹ جاتی ہے۔
سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1500 ادب کا بیان : لعنت کا بیان
لعنت کرنا ایک مسلمان کے شایان شان نہیں :
-----------------------------------------------------
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
راست باز (مومن) کے لئے مناسب نہیں ہے کہ وہ زیادہ لعنت کرنے والا ہو۔
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2107 صلہ رحمی کا بیان :
جانوروں وغیرہ پر لعنت کرنے کی ممانعت کے بیان میں
ایک دوسرے پر لعنت نہ بھیجو :
----------------------------------
سیدناسمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
آپس میں ایک دوسرے پر اللہ کی لعنت، غضب اور دوزخ کی پھٹکار نہ بھیجو۔ 
اس باب میں سیدنا ابن عباس، سیدناابوہریرہ،سیدنا ابن عمر اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین سے بھی احادیث منقول ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
جامع ترمذی:جلد اول:حدیث نمبر 2062 نیکی و صلہ رحمی کا بیان : لعنت کا بیان
مومن پر لعنت کرنا اُسے قتل کرنے کےمترادف ہے:
--------------------------------------------------------
سیدناثابت بن ضحاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کسی آدمی پر ایسی نذر کا پورا کرنا ضروری نہیں ہے جس کا وہ مالک نہ ہو اور مومن پر لعنت کرنا اسے قتل کرنے کی طرح ہے اور جس نے اپنے آپ کو دنیا میں کسی چیز سے قتل کر ڈالا قیامت کے دن وہ اسی سے عذاب دیا جائے گا اور جس نے اپنے مال میں زیادتی کی خاطر جھوٹا دعوی کیا تو اللہ تعالیٰ اس کا مال اور کم کر دے گا اور یہی حال اس آدمی کا ہوگا جو حاکم کے سامنے جھوٹی قسم کھائے گا۔
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 303 ایمان کا بیان : خود کشی کی سخت حرمت اور اس کو دوزخ کے عذاب اور یہ کہ مسلمان کے علاوہ جنت میں کوئی داخل نہیں ہوگا کے بیان میں
کثرت سے لعنت کرنا جہنم میں داخلے کا سبب :
-------------------------------------------------------
سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے عورتوں کے گروہ صدقہ کرتی رہا کرو اور کثرت سے استغفار کرتی رہا کرو کیونکہ میں نے دوزخ والوں میں سے زیادہ تر عورتوں کو دیکھا ہے، ان عورتوں میں سے ایک عقلمند عورت نے عرض کیا کہ ہمارے کثرت سے دوزخ میں جانے کی وجہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لعنت کثرت سے کرتی ہو اور اپنے خاوند کی نا شکری کرتی ہو میں نے تم عورتوں سے بڑھ کر عقل اور دین میں کمزور اور سمجھدار مردوں کی عقلوں پر غالب آنے والی نہیں دیکھیں، اس عقلمند عورت نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقل اور دین کا نقصان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عقل کی کمی تو یہ ہے کہ دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کے برابر ہے یہ عقل کے اعتبار سے کمی ہے اور دین کی کمی یہ ہے کہ ماہواری کے دنوں میں نہ تم نماز پڑھ سکتی ہو اور نہ ہی روزہ رکھ سکتی ہو یہ دین میں کمی ہے۔
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 243 ایمان کا بیان :
طاعات کی کمی سے ایمان میں کمی واقع ہونا اور ناشکری اور کفران نعمت پر کفر کے اطلاق کے بیان میں
یہ کام کرنے والا مومن نہیں :
---------------------------------
سیدناعبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
طعن کرنے والا کسی پر لعنت بھیجنے والا، فحش گوئی کرنے والا اور بدتمیزی کرنے والا مومن نہیں ہے یہ حدیث حسن غریب ہے اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہی سے کئی سندوں سے منقول ہیں۔
جامع ترمذی:جلد اول:حدیث نمبر 2063
زیادہ لعنت کرنے والے :
--------------------------
سیدنازید بن اسلم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عبدالملک بن مروان رحمہ اللہ نے سیدہ ام درداءرضی اللہ عنہا کی طرف اپنی طرف سے کچھ آرائشی سامان بھیجا پھر جب ایک رات عبدالملک رحمہ اللہ اٹھا اور اس نے اپنے خادم کو بلایا تو اس نے آنے میں دیر کر دی تو عبدالملک نے اس پر لعنت کی پھر جب صبح ہوئی تو سیدہ ام درداءرضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے ابوالدردا رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا زیادہ لعنت کرنے والے قیامت کے دن شفاعت کرنے والے نہیں ہوں گے اور نہ ہی گواہی دینے والے ہوں گے . . .
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر2109

Thursday, January 16, 2014

عمر جب گزر جاتی ہے، تو لڑکے کے والدین ، آدھی عمر کی لڑکی کی تلاش شروع کرتے ہیں، آدھی عمر کی لڑکی تو کم کو ملتی ہے، مگر آدھی سے تھوڑی بڑی عمر کی لڑکی ، جو بیچاری معاشرے کے ظلم و ستم کی وجہ سے پکی عمر میں داخل ہوجاتی ہے، ڈھونڈ لی جاتی ہے۔
اس سے شدید پیچیدگیاں پید اہوتی ہیں، خاص کر ذہنی ہم آہنگی کے اعتبار سے بھی ۔۔۔
اس میں نہ لڑکی کا قصور ہے نہ ہی لڑکے کا قصور ۔ قصور ہمارے معاشرے کا ہے، جس نے جہیز کی رسم کو پروان چڑھایا، شادی کرتے وقت شہنشاہی خرچے کیے، ان کے لال گال دیکھ کر سب نے اپنے گال لال کرنے کی کوشش کی ۔۔۔۔۔۔۔
سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ، پھر فضول رسومات ، جہیز کی لعنت ، غرض ان سب چیزوں نے شادی کو بہت مہنگا کردیا ہے۔
ظاہر ہے ، پھر دھوم دھام سے شادی کرنے کے لیے ، انتظام تو کرنا پڑتا ہے، کوئ اپنی پراپرٹی بیچتا ہے، کوئ بینک سے قرض لیتا ہے۔
یہ شادی پہلے دن سے ہی بوجھل ہوتی ہے، ظاہر ہے قرض سے کی گئ شادی کہاں سکون دے سکتی ہے۔
سادگی سے نکاح ، سب مسائل کا حل ہے سنت عمل بھی ہے، اس میں برکت بھی ہے۔ شادی میں جلدی کرنی چاہئیے، ورنہ معاشرے میں اور پیچیدگیاں پیدا ہونگی

Wednesday, January 15, 2014

اس تحریر پر کیا کہیں گے آپ ؟؟؟

میرے ایک دوست نے اپنی پروفائل ایکٹو بنانے کے لئے خود کو"لڑکی" میں تبدیل کیا اب و٥ پبلک کو بیوقوف بنا کر خوب مزے لیتا ھے ، کئی میرے اسٹیٹس کاپی ہیسٹ کرکے مجھے کچھ ھی دیر میں بتاتا ہےکہ "ھیرو" جتنے لائکس تمہے چار گھنٹوں میں ملتے اتنے تو میں چار منٹ میں ھی پورا کرلیتا ھوں...
یہاں تک کھانسی کا لکھوں تو عیادتوں کے ڈھیر لگ جاتے ھیں، ڈالمن مال اور سمندر کا لکھوں تو ھر بڈھے جوان کا رومانس جاگ جاتا ھے ، ملکی صورت حال پر لکھوں تو انتہائی حساس قرار دیجاتی ھوں (دیا جاتا ھوں) کراچی میں بیٹھ کر جب ذکر کرتا ھوں کہ مری کی ٹھنڈ میں بیٹھا ھوں تو بہت سے بالمشافہ ملنے کی آفر دیتے ھیں ان بکس میں مہذب انداز میں ، آخری تو حد ھی ھو گئی چوھدری اسلم پر حملے پر "مردانہ" پروفائل میں خوشی کا اظہار کیا تو دبا کے گالیاں پڑیں ، اسی لمحے "لڑکی" کی پروفائل سے اس پر خوش ھوئی تو درجنوں میری خوشی پر مجھ سے زیاد٥ خوش تھے! اور دو چار کم بخت تو ایسے بھی تھے جو میری مردانہ پروفائل پر کلاس لے چکے تھے ، لیکن "زنانہ" پروفائل پر میرے ساتھ خوشی مناتے ھوئے کہہ رھے تھے "ظالموں کا یہی انجام ھوتا ھے".....!!
سب سے مزے کی بات تو یہ ھے کہ اس نے اپنے نک چڑے "باس" کو بھی زنانی پروفائل کے ھاتھوں مار رکھا ھے ،اصلی میں تو و٥ اس سے سیدھے منہ بات ھی نہیں کرتا ، ظالم کہتا ھے رات تین بجے جب لکھتا ھوں نیند آنکھوں سے کوسوں دور ھے ، تو ٹھرکیوں کی اتنی ھی قطاریں لگ جاتی ھیں ، جتنا کہ سی این جی اسٹیشن کے باھر عوام کی ، کہتا مرد جینے نہیں دیتے ، اب زنانی بنکر انتقام لیتا ھوں۔۔۔

Sunday, January 5, 2014

 
In Urdu Khawab Aur Un Ki Tabir Islamic Dream

The Free Book concerning dream meanings is here for you.khwabon Ki Tabeer Khwab aor tabir se connected wo sab kuch jo aap janna chahte hain Khawab aor tabir k qawaid Muslim Dream interpretation in Urdubook format.It is a really nice book to understand the Dream meanings

Download | Box
Copyright © 2012 Down92| Design by Blogspot Templates.